لاہور : کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، سی سی پی او لاہور کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 مارچ 2015 11:25

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ. 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی آخری رسومات آج ادا کی اجئیں گی.

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور امین وینس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہم سب کے دشمن ہیں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد مین مسیح اور مسلمان دونوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ چرچ حملے کے تمام شواہد فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں ، امین وینس کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس نے بھی یہ کوشش کی ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی . اور جو لوگ پہلے اشتعال پھیلا چکے ہیں ان کے خلاف مققدمات درج کیے جا چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :