یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے مسلسل تیسری مرتبہ پانچواں آل پاکستان ویلنٹائن ڈے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 17 مارچ 2015 11:42

یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے مسلسل تیسری مرتبہ پانچواں آل پاکستان ویلنٹائن ..

اٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے مسلسل تیسری مرتبہ پانچواں آل پاکستان ویلنٹائن ڈے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میچ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک اور اس کی روائتی حریف ٹیم الاٹک کرکٹ الیون اٹک کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سے بی) انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اٹک میں کھیلا گیا ، جس میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم اپنی راوئتی حریف ٹیم الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو 76رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرکے اپنی کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا شاندار طریقے سے کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی ہے ،پانچویں آل پاکستان ویلنٹائن ڈے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے فائنل میچ کی خاص بات یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر19کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے معروف اوپننگ بیٹسمین امیر دانش خان نیازی اور مایہ ناز آل راؤنڈر معظم حسین نے دھواں دار اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے بانی و کپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی نے بھی بہترین اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی ہے جبکہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے بھی ان کے معروف بلے بازوں کپتان میاں خرم اور مڈل آرڈر سید سمیع نے بھی دھواں دار اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے،اس کے علاوہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عاصم نے اپنی ٹیم کی جانب سے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتار بیٹنگ کرنے کے علاوہ عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ بھی کیا ہے،تفصیلات کے مطا بق پانچویں آل پاکستان ویلنٹائن ڈے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء کے فائنل میچ میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے بانی و کپتان طاہر محمود مودی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ30اوورز میں 8.43کی اوسط سے 6وکٹوں کے نقصان پر253رنز بنا کر الاٹک کرکٹ الیون اٹک کے لیے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا، جس میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر19کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے معروف اوپننگ بیٹسمین امیر دانش خان نیازی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف57گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے113رنز بنا کر شاندار سنچری سکور کی جس میں انہوں نے7بلند وبالا چھکے اور گراؤنڈ کے چاروں طرف12چوکے بھی لگائے ہیں ،اس کے علاوہ مایہ ناز آل راؤنڈر معظم حسین نے صرف28گیندوں پر شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے53رنز ،امجد خان نے37،نوید احمد نے28اور بانی و کپتان طاہر محمود مودی نے10رنز بنائے جبکہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عاصم نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3وکٹیں حاصل کیں ،اس کے علاوہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کے کپتان میاں خرم نے2وکٹیں اور موسیٰ نے 1وکٹ حاصل کی ہے ،جواب میں الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم 254رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی اور الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی پوری ٹیم 25اوورز میں177رنز بنا کر پوولین لوٹ گئی ،جس میں الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے کپتان میاں خرم نے صرف29گیندوں پر شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے55رنز بنائے ،اس کے علاوہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سید سمیع نے44رنز ،شیخ طاہر نے30رنز ،احمد شاد نے25رنز اور موسیٰ نے14رنز بنائے ہیں جبکہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے بانی و کپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی نے بھی بہترین اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6اوورز میں سے4اوورز میڈن کروائے اور صرف15رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں ہیں ،اس کے علاوہ توحید عباس ارمانی نے3وکٹیں اور ضلع اٹک کی انڈر16ٹیم کے آف سپن باؤلر نعمان صفدر عرف مانی نے 2وکٹیں حاصل کیں ہیں ، اس طرح پانچواں آل پاکستان ویلنٹائن ڈے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کا یہ فائنل میچ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے76رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کر کے اپنی کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا شاندار طریقے سے کامیاب دفاع کیاہے ،فائنل میچ میں ضلع اٹک کی انڈر19کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے معروف اوپننگ بیٹسمین امیر دانش خان کو شاندار ناقابل شکست سنچری سکور کر نے اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے بانی وکپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی کوشاندار5وکٹیں حاصل کرنے پر مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی طارق دین نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے ہیں جبکہ مہمان خصوصی طار ق دین نے ٹورنامنٹ کے بہترین اور کامیاب انعقاد پر چیف آرگنائزر ملک نوید کو 25ہزار روپے ،وِ نر ٹیم کو5ہزار روپے ،رَنر اَپ ٹیم کو3ہزار روپے ، فائنل کے مین آف دی میچ کو2ہزارروپے، ٹورنامنٹ کے کمنٹیٹرز طلحہ جمشید اور چوہدری رشید کو1,1ہزارروپے کے نقد انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :