سچترا سین پر بننے والی فلم میں ودیا بالن لیڈ کریکٹر کا رول نبھائیں گی

منگل 17 مارچ 2015 11:42

سچترا سین پر بننے والی فلم میں ودیا بالن لیڈ کریکٹر کا رول نبھائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) بالی ووڈ میں فلمیں یا تو کھلاڑیوں پر بن رہی ہیں یا مشہور شخصیات پراور اب ماضی کی جاذب نظر اداکارہ سچترا سین کی زندگی پر تخلیق کی جانے والی ہے فلم، جس میں لیڈ کریکٹر ودبا بالن نبھائیں گی۔بنگال سے تعلق رکھنے والی اس پروقار اداکارہ کی زندگی کس طرح کی تھی کن کن مراحل سے یہ گزریں، یہی اس فلم کا ہوگا۔

(جاری ہے)

موسم ، آندھی اور دیو داس جیسی کلاسیکل فلموں میں کام کرنے والی سچترا سین کے مختلف پہلووٴں کو اجاگرکیا جائے گا۔فلم میں سچترا سین کا کردار کون نبھائیں گی اس کے لیے پروڈیوسر اور ہدایتکار کی نظر انتخاب جا کر ٹھہری ہے ودیا بالن پر، ودیا بالن جو خود بنگال سے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھرسکتی ہیں۔ودیا بالن کا نام اس سے پہلے بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے بھی لیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :