عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرول سستا گیس مہنگی

منگل 17 مارچ 2015 11:45

عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرول سستا گیس مہنگی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ. 2015 ء) : سوئی نادرن اور سدرن گیس کی قیمیتیوں میں اضافے کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں ، اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں جنوری تا جون 2015 ء کے لیے دائر کی گئی ہیں جن میں سوئی نادرن گیس نے 123 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سدرن گیس نے 27 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ اضافے کی درخاست کی ہے ، اوگراحکام کے مطابق جولائی 2014 ء سے قیمتیں نہ بڑھنے کے باعث ریونیو خسارہ 40 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، گیس چوری اور لاسز پر عوام اپنی تجاویز سماعت کے دوران پیش کر سکتے ہیں جبکہ اوگرا درخواستوں پر فیصلہ لاہور میں 31 مارچ کو سماعت کے بعد کرے گی.

متعلقہ عنوان :