آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 22 سے 26 جون تک برج ٹاؤن بارباڈوس میں ہوگا

منگل 17 مارچ 2015 12:03

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 22 سے 26 جون تک برج ٹاؤن بارباڈوس میں ہوگا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس 22 سے 26 جون تک برج ٹاؤن بارباڈوس میں ہوگا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ویسٹ انڈیز میں ہو گاجس میں 50 سے زائد آئی سی سی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور بارباڈوس بہترین میزبان ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :