شاہد کپور اور شردھا کپور کی فلم ”حیدر“ لندن کے فلمی میلے میں شامل

منگل 17 مارچ 2015 12:13

شاہد کپور اور شردھا کپور کی فلم ”حیدر“ لندن کے فلمی میلے میں شامل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پچھلے سال کئی ایوارڈز اپنی جھولی میں سمیٹنے والی فلم“ حیدر“ کو اب لندن فلم فیسٹیول میں شامل کر لیاگیا-شاہد کپور اور شردھا کپور کی فلم حیدر، جس نے بھارت میں زبردست کمائی کی، گانے ہٹ ہوئے، کردار مقبول ہوئے، فلم کے ذریعے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے کئی ایوارڈزملے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں لندن ایشئین فلم فیسٹیول20 مارچ سے شروع ہو گا، جس میں خاص طور پر حیدر کی اسکریننگ کی جارہی ہے -ہدایتکار وشال بھردواج کی اس تخلیق کو دنیا بھر کے ہدایتکاروں، اداکاروں اور فلم سازوں کے سامنے دیکھایا جائے گا-

متعلقہ عنوان :