بالی ووڈ میں ناکامی کے بعد بپاشا باسو نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

منگل 17 مارچ 2015 12:16

بالی ووڈ میں ناکامی کے بعد بپاشا باسو نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)بنگالی کوئن بپاشا باسو نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ۔بہت جلد نئی فلم آنے والی ہے جس کے لیے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے وزن کو غیر معمولی طور پر کم کیا ہے۔بپاشا باسو کو بالی وڈ میں تو ان دنوں صرف ناکامی کا ہی منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ کوئی فلم بھی نہیں جو ہٹ ہو کر پروڈیوسرز کے چہرے پر اطمینان اور سکون لائے۔

(جاری ہے)

بپاشا باسو ایسے میں ہالی و وڈ فلم” دی لورز“ میں کرنے کیلئے چل پڑی ہیں-فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔فلم میں ہالی وڈ کے کئی چمکتے دمکتے ستارے کررہے ہیں کام اور پتا چلا ہے کہ بپاشا باسو نے فلم کے لیے اپنے بڑھتے وزن میں نمایاں کمی کی ہے۔بپاشا باسو کو یقین ہے کہ فلم کی کہانی اچھوتی ہے اوراگر فلم ہٹ ہو گئی تو کئی اور ہالی وڈ فلموں کی برسات ہوگی۔