کراچی میں 23مارچ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

منگل 17 مارچ 2015 12:30

کراچی میں 23مارچ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کراچیشہر میں 23 مارچ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اّئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 23مارچ تک پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق پیر کی رات 12بجے سے ہو گیا۔ صحافیوں اور معمر افراد کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ شہر میں انسداد پولیو مہم شروع ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :