بوریت یا وڈکا سے موت؟ فیس بک سٹیٹس سچ ہوگیا

منگل 17 مارچ 2015 13:49

بوریت یا وڈکا سے موت؟ فیس بک سٹیٹس سچ ہوگیا

میسکوئیٹا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2015ء) شراب پینے کے مقابلے میں حصہ لینا ہمبرٹو کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ یونیورسٹی آف جولیو ڈی میسکوئیٹا کا 23 سالہ طالب علم ہمبرٹو 60 سیکنڈ میں وڈکا کے 25 پیگ پینے کے بعد مر گیا۔یہ مقابلہ جنوب مغربی برازیل میں باورو کے مقام پر ہوا۔

(جاری ہے)

ہمبرٹو نے ووڈکا سے مرنے سے پہلے اپنے فیس بک میں جو سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا تھا اس میں روسی شاعر ولاڈیمیر میاکووسکی کا ایک قول درج تھا کہ بوریت سے مرنے سے بہتر ہے کہ وڈکا سے مر جائے۔

اس کے دوست نے بتایا کہ میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ یہ سٹیٹس حقیقت بن جائے گا۔ اس نے جیسے ہی آخری پیگ پیا، اس نے کہا میں بیمار ہو گیا ہوں، اس کے بعد وہ گر گیا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے تین اور طالب علم بھی انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ مقابلہ منعقد کرانے والے دو طالب علموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :