وقت آگیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ یاسر شاہ کو موقع دے : رمیز راجہ

منگل 17 مارچ 2015 15:51

وقت آگیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ یاسر شاہ کو موقع دے : رمیز راجہ
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا کہ ٹیم مینجمنٹ یاسر شاہ کو کھیلنے کا موقع دے،عرفان کی انجری افسوسناک ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے اس اہم مرحلے پر محمد عرفان کا زخمی ہونا انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے تاہم پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو موقع دے کیوں کہ آسٹریلیا کی ان سے بری یادیں وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ کے مطابق لیگ سپنر کو استعمال کر نے کے لیے کپتان کو بالکل مختلف طریقے سے سوچنا ہوتا ہے کیوں کہ وہ ایک گیند پر چوکا کھا کر اگلی گیند پر وکٹ بھی لے سکتا ہے ۔ سابق اوپنر کے مطابق اگر ٹیم مینجمنٹ محمد عرفان کو اپنا اثاثہ قرار دیتی ہے تو اسے عرفان کو استعمال کرنے کے بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا جبکہ محمد عرفان کو بھی اب مینجمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کر نا ہوگا کہ اسے کون سا میچ کھیلنا چاہیئے اور کس میچ میں آرام کر نا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :