یوحنا آباد خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

منگل 17 مارچ 2015 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔منگل کے روز لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا۔

(جاری ہے)

دھماکوں میں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں، آخری رسومات میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل، صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور کمشنر لاہور سمیت دیگر سیاسی اور سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے یوحنا آباد سمیت شہر بھر کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ یوحنا آباد اور اطراف کے علاقوں میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی جب کہ یوحنا آباد سے گزرنے والے فیروز پور روڈ کو چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک خار دار تاروں کی مدد سے بند کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :