60 سالہ بوڑھے کے سوٹ کیس سے ملی وہ چیز جس نے سرحدی محافظوں کو بھی حیران کر دیا

منگل 17 مارچ 2015 16:17

60 سالہ بوڑھے کے  سوٹ کیس سے ملی وہ چیز جس نے سرحدی محافظوں کو بھی حیران ..

روس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2015ء)بارڈر گارڈ نے جب 60 سالہ فرنچ بوڑھے کا سوٹ کیس چیک کیا تو ہنسنے لگے ۔ کیوں کہ بوڑھا اپنی بیوی 30 سالہ روسی بیوی کو قانونی طور پر بھی یورپی یونین میں لا سکتا تھا۔ بارڈر گارڈ ایک شخص کے بھاری سوٹ کیس میں اس کی روسی بیوی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ سیدھا سیدھا انسانی سمگلنگ کا کیس تھا مگر اس میں پیچیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بیوی کے کاغذات دیکھ کر پتا چلا کہ وہ قانونی طور پر بیگ میں چھپے بغیر بھی یورپی یونین میں داخل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پولینڈ کےکسٹم حکام نے بتایا کہ جب انہوں نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں سے ایک عورت نکل کر باہر آ گئی۔جسے دیکھ کر وہ بہت حیران ہوئے۔سوٹ کیس میں بند ہونے کے باوجود وہ عورت بالکل ٹھیک ٹھاک تھی۔ اسے کسی طبی امداد کی ضرورت نہیں پڑی۔ یہ جوڑا ماسکو سے جنوبی فرانس کے مقام نائس جا رہا تھا کہ بیلاروس، پولینڈ کی سرحد عبور کرنے سے پہلے شوہر نے بیوی کو سوٹ کیس میں بند کر دیا۔ سیکورٹی گارڈ اس جوڑے کے کاغذات چیک کرنے کے بعد یہ جان پر بہت ہنسے کہ شوہر کے فرانسیسی ہونے کی وجہ سے یہ جوڑا قانونی طور پر بھی سرحد عبور کر سکتا تھا، تاہم اب ان پر سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلے گا۔