آئی فون کی مدد سے بچے کی پیدائش

منگل 17 مارچ 2015 16:17

آئی فون کی مدد سے بچے کی پیدائش

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2015ء) نیوجرسی کی ریویرا کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی۔ مقررہ وقت پر وہ ہسپتال پہنچی تو ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا۔ گائناکالوجسٹ کسی دوسرے ہسپتال میں پھنس گئی۔ ہسپتال میں ایک میڈیکل اسٹنٹ موجود تھی جس نے پہلے کبھی ڈیلیوری کا کیس ہینڈ ل نہیں کیا تھا۔ ایسے میں ، ٹیکنالوجی کے شوقین ، ریویرا کے شوہر کو اچھاتا خیال آیا۔

(جاری ہے)

اس نے آئی فون کی ایپلی کیشن فیس ٹائم پر گائنالوجسٹ مینا سے ویڈیو چیٹ کی۔ ڈاکٹر نے میڈیکل اسسٹنٹ کو ڈیلیوری سے متعلق تمام ہدایات ویڈیو چیٹ پر دی، جس کے 20 منٹ بعد ہی ریویرا کا بیٹا رافیل پیدا ہوا۔ میڈیکل اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے نہ کبھی ڈیلوری کا کیس ہینڈل کیا اور نہ ہی کبھی فیس ٹائم ایپلی کیشن استعمال کی، اس کے باوجود خدا کا شکر ہے کہ سب کچھ بخیرخوبی ہوگا۔