لاہور‘ مقامی عدالت نے یوحناآباد میں مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی مریم صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی

منگل 17 مارچ 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) یوحناآباد کے علاقے میں فیروز پور روڈ پر حملے کی کوشش کے دوران مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی مریم صفدر کی ماڈل ٹان کچہری میں پیشی کے کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات جبکہ وکلاکی درخواست پر عدالت نے انکی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

کچہری ذرائع کے مطابق مریم صفدر کو تھانہ نشترٹان پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں وکلادرخواست ضمانت دائر کریں گے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ خاتون نے آپنے آپ کو بچانے کے لیے گاڑی کی رفتار تیز کی اور اِس دوران مظاہرین گاڑی تلے کچلے گئے ، سیلف ڈیفنس میں خاتون نے اقدام اٹھایالہذا عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے ۔