چینوٹ ، سرگودھااور بہاولپور کے کمیونٹی سکولوں نے انٹر سکولز ہم نصابی مقابلے جیت لئے
منگل 17 مارچ 2015 17:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ریاض احمد شیخ نے کہا ہے کہ حصول تعلیم سے محروم بے وسیلہ بچوں اور سکولوں سے بھاگے ہوئے بچوں کو دوبارہ تعلیم یافتہ بنانا جہاد سے کم نہیں ہے کیونکہ بنیادی تعلیم ہی ہماری ترقی کی اصل بنیاد ہے ۔ انہوں نے یہ بات انڈر گریجوایٹ سٹڈی سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور میں فیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے زیر اہتمام بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ( بے کس )سکولوں کے مابین نعت خوانی ، تلاوت اور تقاریر کے صوبائی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کہی ۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر اختر سابق ایئر مارشل انور محمود خان ، کرنل (ر) اکرام اللہ خان ، محترمہ حمدہ طارق ، پروفیسر تابندہ قمر اور ریجنل ڈائریکٹر بے کس سکولز فیصل شہزاد اعوان کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ریسرچ پنجاب یونیورسٹی لاہور کی ڈین ڈاکٹر مسز ممتاز اختر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پنجاب یونیورسٹی بے کس سکولوں کے توسط سے غیر رسمی تعلیم کے نظام سے منسلک اساتذہ کرام کو سائنس ایجوکیشن میں سپلیشلائزیشن کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرے گی۔
مہمانان خصوصی نے اس موقع پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔چینوٹ ، سرگودھااور بہاولپور کے کمیونٹی سکولوں نے انٹر سکولز ہم نصابی مقابلے جیت لیے۔ انٹرسکولز مقابلوں میں بلترتیب تقریر، نظم پڑھنے اور نعت خوانی میں پہلی پوزیشنز حاصل کی۔اس موقع پر یوحنا آباد لاہور میں دہشت گردی کے قابل نفرین واقعہ پر مسیحی بھائیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.