پیرمحل ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رکشہ سوار باپ بیٹا شدید زخمی

منگل 17 مارچ 2015 17:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رکشہ سوار باپ بیٹا شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر665/6گ ب کا رہائشی محمد اسلم ولد بولا آرائیں اپنے بیٹے عابد حسین کے ساتھ موٹرسائیکل رکشہ پر اپنے گاؤں جارہاتھاکہ خالد کباڑیا کی ملکیت تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل رکشہ کو سائیڈماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل رکشہ جھاڑیوں میں جاگر ا جس سے موٹرسائیکل رکشہ میں سوار باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی تھانہ صدر پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :