اقلیتوں کیلئے قوانین کے موضوع پرسیمینار کل ہو گا

منگل 17 مارچ 2015 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو کل ( بدھ ) 18مارچ کو12:00بجے دن فلیٹیز ہوٹل میں محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور اورورلڈ ویژن کے زیر اہتمام اقلیتوں کے لیے قوانین کے موضوع پرسیمینار میں مہمان خصوصی ہوں گے۔