لاہور چیمبر 25مارچ کو کیو کنسلٹنٹس کے اشتراک سے مستحکم خاندانی کاروبار کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کریگا

منگل 17 مارچ 2015 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 25مارچ کو کیو کنسلٹنٹس کے اشتراک سے مستحکم خاندانی کاروبار کے موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کررہا ہے جس کا مقصد خاندانی کاروبار سے وابستہ افرا کو مزید ترقی کے لیے دورِ جدید کے تقاضوں سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ خاندانی کاروبار معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں کیونکہ یہ روزگار کی فراہمی، حکومتی محاصل اور برآمدات کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ خاندانی کاروباروں کی ترقی میں گورننس کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ ہمیشہ ان ہی اداروں کی کارکردگی بہتر رہتی ہے جہاں گورننس بہتر ہو۔ 25مارچ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مستحکم خاندانی کاروبار کے موضوع پر ورکشاپ میں گورننس سمیت دیگر اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :