نجم الدین مجاہد کو کوئی نقصان پہنچا تو ایس ایس پی دادورخسار پھواڑذمہ دار ہوں گے ،سکندر شاہ

منگل 17 مارچ 2015 17:49

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ کالعدم کے نام پر اہلسنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے دادو میں سنی ایکشن کمیٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل نجم الدین کی سیکورٹی واپس لیناسازش ہے صوبائی رہنما نجم الدین مجاہد کو کوئی نقصان پہنچا تو ایس ایس پی رخسار پھواڑذمہ دار ہوں گے اہلسنت کو نہتا کر کے مارنا سرکاری پالیسی ہے اس پالیسی کو تبدیل کیا جائے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹوا کر علماء کو پابند سلاسل کرنے سے امن نہیں آسکتا امن کے لئے درست سمت میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں ریاست پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں دہشت گردی کی کاروائیوں میں پڑوسی ممالک کے ہاتھ کو نظر انداز نہ کیا جائے ہمارے پڑوسی ممالک اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک کے حالات خراب کر رہے ہیں پاکستان کے خلاف بیرونی سازشیں عروج پر ہیں پاکستان میں اقلیت اور اکثریت دونوں ہی غیر محفوظ ہیں صرف اقلیت کو غیر محفوظ کہنا دانشمندی نہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں عوام کو تحفظ نہ ملا تو حکمران بھی سکون سے حکومت نہیں کر سکیں گے دینی مدراس کو بند کرنا پاکستان کی خدمت نہیں دینی مدارس سے محبت کا پیغام عام ہورہا ہے دہشت گردوں کو تنہا کرنے کی ضرورت ہے انصاف قائم کرکے دہشت گردوں کو تنہا کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :