پی ٹی آئی نے 2013میں امریکہ سے 2.3ملین یو ایس ڈالر کا فنڈ امریکی شہریوں اور لمیٹڈ کمپنیوں سے حاصل کیا، یہ رقم پارٹی اکاؤنٹ کی بجائے انفرادی اکاؤنٹس میں رکھی گئی ، الیکشن کمیشن کو جمع کرائی اثاثوں میں اس بارے تفصیلات چھپائی گئیں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کاروائی کی جائے، پی ٹی آئی فنڈز بے ضابطگی کیس میں اکبر ایس بابر کے دلائل ، الیکشن کمیشن نے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی
منگل 17 مارچ 2015 19:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنمااکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈز میں خرد برد اور غلط استعمال کے کیس میں اپنے دلائل مکمل کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2013میں امریکہ سے 2.3ملین یو ایس ڈالر کا فنڈ امریکی شہریوں اور لمیٹڈ کمپنیوں سے حاصل کیا، یہ رقم پارٹی اکاؤنٹ کی بجائے انفرادی اکاؤنٹس میں رکھی گئی اور الیکشن کمیشن میں ظاہر کئے گئے اثاثوں میں چھپائی گئی اس لئے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کاروائی کی جائے، کیس کی آئندہ سماعت یکم اپریل کو ہو گی۔
منگل کو الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان کی زیر صدارت چاروں ارکان پر مشتمل فل کورٹ نے کی، دوران سماعت اکبر ایس بابر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امریکہ ،برطانیہ اور یورپ کے دیگر ملکوں سے پارٹی فنڈ اکٹھا کرتی ہے، انتخابی قواعد کے تحت کوئی بھی پارٹی غیر ملکی شہریوں اور لمیٹڈ کمپنیوں سے فنڈز حاصل نہیں کر سکتی لیکن پی ٹی آئی غیر ملکی شہریوں اور لمیٹڈ کمپنیوں سے بھی فنڈز حاصل کرتی ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، انہوں نے اس حوالے سے 2013میں پی ٹی آئی کی طرف سے امریکی شہریوں اور لمیٹڈ کمپنیوں سے اکٹھے کئے گئے2.3ملین ڈالر فنڈز کے دستاویزی ثبوت بھی کمیشن کے حوالے کئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.