امریکہ کو پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو روکنا ہو گا‘ اسلام آباد واشنگٹن سے جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے‘ پاکستان روسی ساختہ ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر درآمد کریگا‘ پاکستان روس سے ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر کی خریداری کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون میں فروغ چاہتا ہے، مغرب کی طرف سے روس پر زرعی درآمدت پر پابندی کا خلا پاکستان پر کر سکتا ہے،صدر مملکت ممنون حسین کا روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو
منگل 17 مارچ 2015 19:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو روکنا ہو گا‘ اسلام آباد واشنگٹن سے جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ایک تعمیری کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے، پاکستان روسی ساختہ ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر درآمد کرے گا۔ پاکستان روس سے ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر کی خریداری کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون میں فروغ چاہتا ہے، مغرب کی طرف سے روس پر زرعی درآمدت پر پابندی ہے تاہم یہ خلا پاکستان پر کر سکتا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان روسی فوجی ہارڈویئر کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے۔ صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر درآمد کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان لڑاکا طیاروں میں روسی ساختہ آر ڈی-93 جیٹ انجن استعمال کرتا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان اور روس کے فوجی تعاون کے امکانات پر مثبت تعین کا اظہار کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران دوطرفہ فوجی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
ممنون حسین نے امریکی ڈرونز حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو روکنا ہو گا۔ یہ حملے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو ہوا دیتے ہیں اور اس سے دہشت گردی کو زیادہ فروغ ملتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان صرف اقوام متحدہ کے باب سات کے تحت کثیر ملکی کارروائی کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے شنگھائی کارپوریشن تنظیم کا جولائی میں رکن ملک بننے کی امید ظاہر کی۔مزید اہم خبریں
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.