( ن) لیگ اور ایم کیو ایم ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں‘ان دونوں جماعتوں کے سربراہوں کو جیل میں ڈال دینا چاہئے ‘حکومت کی دو سالہ کارکردگی زیرو ہے ‘گرمیاں نزدیک ہیں عوام لوڈشیڈنگ کے بحران کیلئے پھر سے تیار ہو جائیں‘ دہشتگردی بارے حکومت کی کوئی واضح پالیسی دیکھنے میں اب تک نہیں آئی ‘حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا رکھا ہے ‘مرضی سے رات بارہ بجے آرڈیننس جاری کر دیتے ہیں ،مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پارلیمنٹ ہاوٴس کے گیٹ پر میڈیا سے بات چیت
منگل 17 مارچ 2015 19:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیو ایم ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ان دونوں جماعتوں کے سربراہوں کو جیل میں ڈال دینا چاہئے حکومت کی دو سالہ کارکردگی زیرو ہے گرمیاں نزدیک ہیں عوام لوڈشیڈنگ کے بحران کے لئے پھر سے تیار ہو جائیں۔ دہشت گردی کے معاملے میں حکومت کی کوئی واضح پالیسی دیکھنے میں اب تک نہیں آئی حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا رکھا ہے اپنی مرضی سے رات بارہ بجے آرڈیننس جاری کر دیتے ہیں ۔
وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے گیٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے حیران ہوں کہ ہماری اعلی عدلیہ بھی دہشت گردی کے معاملے پر کیوں خاموش ہے لاہور یوحنا آباد سانحہ کے پیچھے دہشت گردی میں حکومت کا ہاتھ ہے جب حکمران خود دہشت گرد ہوں تو وہ مجرموں کو کیسے پکڑے گے جب تک ہمارے سیاسی رہنما خود ٹھیک نہیں ہو جاتے جب تک ملک میں امن ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے پرجوش آئے تھے لیکن اب ٹھنڈے ہو کر بیٹھ گئے ہیں حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنایا ہوا ہے وہ خود قانون کا احترام نہیں کرتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.