پی آئی اے نے ائیرہوسٹس اورکیبن عملے کے نئے یونیفارم متعارف کرادئیے،حتمی منظوری کے بعد مختلف فیشن ڈیزائنرز میں سے کسی ایک کے یونیفارم ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکودے دیے جائیں گے،نئے یونیفارم کی تقریب رونمائی میں یونیفارم پہن کر ائیرہوسٹسز اورکیبن عملے کو نے ریمپ پرواک کی
منگل 17 مارچ 2015 20:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکے نئے یونیفارم متعارف کرادیے ہیں اور حتمی منظوری کے بعد مختلف فیشن ڈیزائنرز میں سے کسی ایک کے یونیفارم رواں سال میں ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکودے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق یہ یونیفارم معروف ڈیزائنروں سے بلامعاوضہ تیارکیے ہیں اور اِن کی تعارفی تقریب فائیو سٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں مشیر ہوابازی شجاعت عظیم، چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر ، سیکریٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نئے ڈیزائن کے یونیفارم پہن کر ائیرہوسٹسز اورکیبن کریوکو نے ریمپ پرواک کی۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفرنے کہا کہ پی آئی اے کیبن کریوکے نئے یونیفارم عالمی شہرت یافتہ معروف 16فیشن ڈیزائنروں نے تیارکیے ہیں اور ان ڈیزائنروں نے پی آئی اے کو اپنی جانب سے بلامعاوضہ ڈیزائن کیے ہیں۔(جاری ہے)
اْنہوں نے کہاکہ نئے یونیفارم فیشن کے نقطہ نظر سے پی آئی اے کو نئی شکل دینے کے ساتھ خوبصورت ہیں اور قومی وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔
شکیل سہگل، سیما افتخار، ناز منشا، طارق امین، شہناز اسماعیل، رابعہ جویری اور زیبا بختیار پر مشتمل پینل نئے ڈیزائنز کا جائزہ لے گااور موسم گرما کیلئے یہی ڈیزائن متعارف کرائے جائیں گے جوکیبن کریوکی عملی ضروریات کوپوراکریں گے۔یادرہے کہ پی آئی اے کو ماضی میں ایئر لائن انڈسٹری میں کیبن کے عملے کے یونیفارم کاسب سے جدید اورخوبصورت ہونے کااعزازحاصل ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.