یوحنا آباد‘حافظ محمد نعیم کے بھائی کی مدعیت میں قتل اور لاش کی بے حرمتی کی دفعات کے تحت تھانہ نشترٹان میں مقدمہ درج ،، محمد نعیم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ارسال ، مقتول کی والدہ کو بھی بھیج دیاگیا ، قانون کو ہاتھ میں لینے والے تمام لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ، بلوائیوں کی تصاویر حاصل کرلی ہیں‘ایس ایس پی انوسٹی گیشن
منگل 17 مارچ 2015 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد دھماکوں کے بعد جلائے جانیوالے حافظ محمد نعیم کے بھائی کی مدعیت میں قتل اور لاش کی بے حرمتی کی دفعات کے تحت تھانہ نشترٹان میں مقدمہ درج جبکہ ، محمد نعیم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں اور اب مقتول کی والدہ کو بھی بھیج دیاگیاتاکہ ڈی این اے ٹیسٹ میچنگ کرائی جاسکے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ ڈی آئی جی آپریشن اشرف حیدر کی ہدایت پر درج کیاگیاجس میں دفعہ 302، لاش کی بے حرمتی ، زندہ جلانے اورتشدد کی دفعات شامل کی گئیں ۔ یادرہے کہ یہ یوحناآباد واقعے کے بعد چھٹامقدمہ ہے ، اس سے قبل دوخودکش حملوں ، توڑ پھوڑ، عام شہریوں پرتشدداور پولیس اہلکاروں پر پتھرا کے مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں ‘ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایازسلیم نے بتایاکہ اب تک محمد نعیم کا دہشتگردوں سے کسی قسم کارابطہ سامنے نہیں آسکا، محمد نعیم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں اور اب مقتول کی والدہ کو بھی بھیج دیاگیاتاکہ ڈی این اے ٹیسٹ میچنگ کرائی جاسکتے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.