Live Updates

ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائیگی‘عمران خان سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا رخ لاہور کی جانب موڑنے پر اتفاق کیا ہے‘این اے 122 کا فیصلہ آنے پردھاندلی کے نتیجے میں قائم حکومت کیخلاف لاہور سے عوامی تحریک کا آغاز کیا جائیگا‘اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ شرمناک فعل ہے ‘ حکومت کو ہر حال میں گھر جانا ہو گا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت

منگل 17 مارچ 2015 21:17

ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائیگی‘عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی حکومت نظر نہیں آ رہی، تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائے گی‘عمران خان سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا رخ لاہور کی جانب موڑنے پر اتفاق کیا ہے‘این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعد دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کے خلاف لاہور سے عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا‘اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ شرمناک فعل ہے ‘حکومت کو ہر حال میں گھر جانا ہو گا۔

وہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد منگل کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد شیخ رشید نے بتایا کہ ان کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں 95منٹ تک ملاقات ہوئی ہے، جس میں طے ہوا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائے گی اور تحریک کا آئندہ مرکز لاہور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کہیں بھی دیکھائی نہیں دے رہی، حکومت کا مستقبل عوام کے سامنے ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا رخ لاہور کی جانب موڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال ہوا اور یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعد دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کے خلاف لاہور سے عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک ماہ تک این اے 122 کا فیصلہ آ جائے گا جس کے بعد دونوں جماعتیں مشاورت کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائے گی جبکہ عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دے گی۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ شرمناک فعل ہے جبکہ اب اس حکومت کو ہر حال میں گھر جانا ہو گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات