سانحہ یوحنا آباد ، بدترین تشدد کے بعد جلائے گئے محمد نعیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،ہر داڑھی والا دہشت گرد نہیں ہوتا ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ انصاف دلوائیں ‘ محمد نعیم کے والد اور ماں کی گفتگو
منگل 17 مارچ 2015 23:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2015ء) سانحہ یوحنا آباد کے بعد مشتعل مظاہرین کی طرف سے دہشتگردوں کا ساتھی قرار دے کر جلائے جانے والے حافظ محمد نعیم کی نماز جنازہ للیانی میں شہدا کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانامبشر اقبال ،ڈی سی او قصور ،ڈی پی او قصور ،ناصر میو ،صغیر فہد ،سید ندیم شاہ سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز یوحنا آباد میں گرجا گھروں کے باہر دھماکوں کے بعد مشتعل مظاہرین نے جائے وقوعہ سے دہشت گردوں کے ساتھی قرار دیکر دو مشتبہ افراد کو بدترین تشدد کے بعد جلا دیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز جلائے گئے ایک شخص کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی جو کے قصور کا رہائشی تھا اور شیشے کا کارروبار کرتا تھا ۔(جاری ہے)
جس کے بعد پولیس نے محمد نعیم کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔
گزشتہ روز جنرل ہسپتال میں محمد نعیم کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا جس کے بعد مرحوم میت کو وہاں موجود اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔بعد ازاں گزشتہ روز نماز عشاء کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگ واروں کی موجودگی میں للیانی شہداء کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ اس موقع پر محمد نعیم کے والد شفیع محمد اور اس کی والدہ کہنا تھا کہ ہر داڑھی والا دہشت گرد نہیں ہوتا ،ان کا بیٹا نمازی اور پرہیز گار تھا وہ کبھی ممنوعہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہوا۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بیٹے کو جلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال نے حافظ نعیم کے والد سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس المناک واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے افراد کے قاتل جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.