الطاف حسین کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کے بعد وفاقی حکومت کابرطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

منگل 17 مارچ 2015 23:33

الطاف حسین کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کے بعد وفاقی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کے بعد وفاقی حکومت کابرطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین کے تضحیک آمیز بیانات پر رینجرز کے اعلیٰ افسر کرنل طاہر کی مدعیت میں کراچی کے تھانہ سول لائن میں دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے برطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ، اس کیلئے تمام ثبوت سکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کیے جارہے ہیں ۔