ورلڈ کپ 2015ء : جین پال ڈومنی کی سری لنکا کے خلاف ہیٹرک

بدھ 18 مارچ 2015 11:14

ورلڈ کپ 2015ء : جین پال ڈومنی کی سری لنکا کے خلاف ہیٹرک
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) جنوبی افریقہ کے پارٹ ٹائم آف سپنر جے پی ڈومنی نے پہلے کوارٹر فائنل میں ورلڈ کپ 2015ء کی دوسری ہیٹرک بنا لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز پارٹ ٹائم آف سپنر جین پال ڈومنی نے اپنے 8ویں اوور کی آخری گیند پر سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز اور 9ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر نوان کولاسیکرا اور کوشال کی وکٹ حاصل کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ ڈومنی ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پلے پروٹیز کھلاڑی ہیں ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے سٹیون فن نے میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہیٹرک سکور کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :