گھوٹکی میں پولیس مقابلہ ، 4 ڈاکو ہلاک

بدھ 18 مارچ 2015 11:22

گھو ٹکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015) : گھوٹکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے قریبی علاقے سے ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے جن کا تعاقب کرتے پولیس گھوٹکی میں داخل ہو گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ڈاکوؤں سے لوٹی گئی موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی ہے جبکہ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش بھی جاری ہے.

متعلقہ عنوان :