فاسٹ بولرمحمد عرفان کا ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوس ناک ہے ‘ میانداد

بدھ 18 مارچ 2015 11:40

فاسٹ بولرمحمد عرفان کا ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوس ناک ہے ‘ میانداد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ فاسٹ بولرمحمد عرفان کا ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوس ناک ہے ‘ عرفان کے باہر ہونے سے ٹیم کو حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ عرفان اچھے فاسٹ بولرہیں۔

(جاری ہے)

بڑے بڑے بیٹسمینوں کوانہیں کھیلنے میں مشکل پیش آتی ہے، ورلڈ کپ کے دوران عرفان مکمل فٹ نہیں تھے تاہم اس کے باوجود ٹیم انتظامیہ انھیں کھلاتی رہی جس کا نتیجہ انجری کی صورت میں سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں انجریزہوتی رہتی ہیں، عرفان کے آؤٹ ہونے کے باوجودٹیم کوحوصلہ نہیں ہارنا چاہیے، ٹیم کے بقیہ چارفاسٹ بولربھی اچھی بولنگ کررہے ہیں۔کھلاڑی پوری توجہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹرفائنل پرمرکوزرکھیں۔میاندادنے کہا کہ پی سی بی کوعرفان کا متبادل پہلے سے تیاررکھنا چاہیے تھا۔