فلم بین تینوں خانوں کے ایک ساتھ جلوہ گرہونے کیلئے بے تاب

بدھ 18 مارچ 2015 11:49

فلم بین تینوں خانوں کے ایک ساتھ جلوہ گرہونے کیلئے بے تاب

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے کامیاب ترین تینوں خانوں کو ایک ساتھ پردے پردیکھنے کی تمنا بہت سے فلم شائقین کو مدت سے رہی ہے۔اور مسٹر پرپفیکشنسٹ یعنی عامر خان کے تازہ بیان کو مانیں تو جلد ہی شائقین کی یہ تمنا بھی پوری ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ’شاہ رخ کیساتھ کام کرنے میں کوئی پرہیز نہیں ہے۔

انھوں نے سلمان خان کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔عامر نے کہا ’فلم کی کہانی ایسی ہونی چاہیئے جس میں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کر سکیں۔ میں نے تو ان دونوں کیساتھ کام کرنے سے کبھی انکار ہی نہیں کیا۔ اچھی کہانی ملیتو ساتھ کام کر سکتا ہوں۔بالی وڈ کے ان تینوں خانوں کے ایک ساتھ کام کرنے کا مسئلہ میڈیا میں بہت بار بحث کا موضوع بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

معروف ڈانس ڈائریکٹر اور فلم ساز فرح خان نے کہا تھا کہ تینوں خانوں کو ایک ساتھ خدا بھی نہیں لا سکتالیکن اس بارے میں تازہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب چند روز قبل معروف ڈانس ڈائریکٹر اور فلم ساز فرح خان نے کہا تھا کہ تینوں خانوں کو ایک ساتھ خدا بھی نہیں لا سکتا۔فرح خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک ہی فلم میں تینوں کو ایک ساتھ لانے کی ماضی میں اپنی سطح کی کوششیں کی تھیں لیکن ناکام رہی تھیں۔

عامر خان نے اب سے 20 برس قبل سلمان کے ساتھ ’انداز اپنااپنا‘ نامی ایک کامیڈی فلم کی تھی جو کافی مقبول ہوئی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے ان دونوں نے ساتھ میں کوئی فلم نہیں کی۔شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بھی فلم ’ کرن ارجن ‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ لیکن عامر اور شاہ رخ کی جوڑی والی کوئی بھی فلم ابھی تک نہیں آئی ہے۔عامر خان کے اس بیان کے بعد فلم ساز اور ان کے پرستار توخوش ہو سکتے ہیں لیکن ابھی باقی دونوں خانوں کی منظوری بھی ضروری ہے۔ انتظار طویل ہے اور دیکھتے ہیں یہ کب ختم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :