امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ٹی وی پروگرام میں رقص کرکے سب کو حیران کردیا

بدھ 18 مارچ 2015 12:01

امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ٹی وی پروگرام میں رقص کرکے سب کو حیران ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ٹی وی پروگرام میں رقص کرکے سب کو حیران کردیا، مشیل اوباما زندگی سے بھرپورلطف اٹھا نے کا فن جانتی ہیں اور جہاں ممکن ہو وہاں خوب انجوائے بھی کرتی ہیں، ایسا ہی کچھ امریکی ٹی وی کے پروگرام میں ہوا جب انھوں نے پروگرام اینکر اور ٹیم کے ساتھ رقص کا شاندارمظاہرہ پیش کیا۔

امریکی خاتون اول کے اس ٹیلنٹ کو میزبان سمیت سبھی نے سراہا۔

(جاری ہے)

بھرپور ڈانس کے بعد مرحلہ آیا ہلکے پھلکے سوالوں اور ان کے جواب کا۔ یہاں بھی مشیل اوباما نے دلچسپ جواب دے کر محفل کولوٹ لیا، ان سے پوچھا گیا کہ امریکی صدر کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد وہ سب سے پہلا کام کیا کریں گی تو ان کا جواب تھا کہ وہ کھڑکی کھول کر گاڑی چلائیں گی کیونکہ بہت سال ہوئے وہ ایسا نہیں کرسکیں، حتیٰ کہ ان کے گھرکی کھڑکیاں تک ہر وقت بند رہتی ہیں۔ایک سوال پرمشیل اوباما نے بتایاکہ ان کی بیٹیاں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔