لاہور: پنجاب میں آج نو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
بدھ 18 مارچ 2015 12:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : پھانسی کی سزا پر عائد پابندی کے مکمل طور پر ختم ہوجانے کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد میں تیزی آگئی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت چھ شہروں کی جیلوں میں مزید نو قیدیوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو لاہور کے علاوہ جن شہروں میں پھانسیاں دی گئیں ان میں فیصل آباد، راولپنڈی، جھنگ، اٹک اور میانوالی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی دس تاریخ کو وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا تھا کہ سزائے موت پانے والے تمام ایسے مجرموں کی سزا پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے جن کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے فوراً بعد حکومت نے صرف دہشت گردی میں ملوث مجرموں کی سزائے موت پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.