اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

بدھ 18 مارچ 2015 12:15

اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث نیپرا میں 13 مارچ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ نیپرا ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بل میں فراہم کیا جائے گا جبکہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :