عرفان کا متبادل کون ؟ ،فیصلہ کھٹائی میں پڑ گیا

بدھ 18 مارچ 2015 12:29

عرفان کا متبادل کون ؟ ،فیصلہ کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے زخمی ہونے کے بعد پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کے مابین ان کی جگہ نئے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر نے میں اختلافات سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے پی سی بی کے حکام کو فاسٹ باؤلر جنید خان کو محمد عرفان کی جگہ آسٹریلیا بھیجنے کا کہا ہے تاہم بورڈ کے میڈیکل پینل کے مطابق 25سالہ فاسٹ باؤلر تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کے بعد انکا آسٹریلیا جانا مشکل ہوگیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کی دوسری آپشن سعید اجمل ہیں تاہم بلاول بھٹی کا نام بھی سامنے آ رہا ہے ۔ بورڈ ذرائع کے مطابق عرفان کی جگہ ان کے متبادل کا حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ ہی کرے گی ۔