شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

بدھ 18 مارچ 2015 12:36

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

خیبر ایجنسی/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ‘ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں 34 دہشتگرد ہلاک ‘ متعدد زخمی‘ شدت پسندوں کے 6ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے اپنے پلان کے مطابق جاری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 34 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی دوسری طرف سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :