یوحنا آباد دہشت گردی کے واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے‘ حکومت اور عوامی مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شری کہے‘ دہشت گردی کے بعد توڑ پھوڑ نہیں ہونی چاہئے تھی‘ دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘ اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کامسیحی برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں خطاب ‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 مارچ 2015 12:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوحنا آباد دہشت گردی کے واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے‘ حکومت اور عوامی مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شری کہے‘ دہشت گردی کے بعد توڑ پھوڑ نہیں ہونی چاہئے تھی‘ دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘ اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وہ بدھ کو مسیحی برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے دہشت گردوں نے آسان ہدف سمجھ کر چرچ پر حملہ کیا حکومت اور عوام متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کے لئے مثبت کردار ادا کیا معاشرے کے لئے بھی مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد توڑ پھوڑ کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں تھے دو افراد کو زندہ جلائے جانے کا واقعہ قابل مذمت ہے اشتعال انگیزی میں جو بھی ملوث ہوئے کٹہرے میں لائیں گے شہریوں کو زندہ جلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نین کہا کہ صورتحال معمول پر لانے کے لئے مسیحی رہنماؤں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار پاکستانیوں نے جان دی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی قوم کو تحمل اور برداشت کے رویوں کو اپنانا ہوگا۔ قومی ایکشن پلان پر سیاسی عسکری اور مذہبی قیادت یکسو ہے دہشت گردی کے ناسور کو شکست دیں گے۔ (ن غ)