پچھلے جنم کا ہالی ووڈ سٹار۔ دس سالہ بچے کا دعویٰ

بدھ 18 مارچ 2015 13:09

پچھلے جنم کا ہالی ووڈ سٹار۔ دس سالہ بچے کا دعویٰ

مسکوگی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء)اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والے بچے نے بتایا ہے کہ وہ پچھلے جنم میں ہالی ووڈ سٹار تھا۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو چار سال کی عمر میں عجیب و غریب خواب آنا شروع ہوئے۔ایک سال بعد 5 سال کی عمر میں اس نے اپنی ماں سنڈی کو بتایا کہ وہ پہلے کوئی اور تھا۔ بچے کی ماں کے مطابق یہ بچے کا تخیل نہیں تھا۔

وہ اپنی باتوں کو بہت زیادہ تفصیل سے بیان کر رہا تھا۔ بچے نے اپنی ماں کو اپنے عالمی سفر، ریٹا ہیورتھ جیسی سٹار کے ساتھ کام کرنے اور براڈوے میں ڈانس کے بارے میں بتایا ۔سنڈی نے بتایا کہ اس کا بیٹا تمام باتیں اتنی جزیات کے ساتھ بتاتا ہے کہ اسے کسی بچے کی من گھڑت کہانیاں قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سنڈی خود عیسائی ہے جو دوسرے جنم پر یقین نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

تاہم پرانے اداکاروں کتاب میں ایک تصویر دیکھنے پر جب اس کے بیٹے نے کہا کہ پہلے وہ یہ سٹار تھا، تو اب وہ چاہتی ہے کہ اس حوالے سے تحقیق کی جائیں۔ سنڈی کے بیٹے ریان نے کہا 1932 کی ایک فلم نائٹ آفٹر نائٹ کے ایک اداکار کی تصویر کو دیکھ کر کہا تھا کہ پہلے وہ یہ ادا کار تھا۔ مذکورہ اداکار فلم میں ایکسٹرا کے کردار میں تھا جس نے فلم میں کوئی لائن نہیں بولی۔ریان کی بتائی ہوئی بہت سی باتیں 1964 میں مرنے والے اداکار مارٹی مارٹن کے حالات سے ملتی ہیں۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ وہ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتے کہ ریان کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔