کوما میں مریضہ نے ڈاکٹر کی بات سنی اور ٹھیک ہوگئی

بدھ 18 مارچ 2015 13:09

کوما میں مریضہ نے ڈاکٹر کی بات سنی اور ٹھیک ہوگئی

ایک بچے کی ماں نے سنا کہ ڈاکٹر اس کے شوہر کو اسکی لائف سپورٹ ختم کرنے کا کہہ رہا ہے۔ اس کے شوہر نے ڈاکٹر کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ یہ سن کر وہ تیزی سے روبہ صحت ہونے لگی۔ بیڈفورڈشائر سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ جینی بون موت کے دہانےپر پہنچ گئی تھی جب وہ ایک خطرناک بیماری Guillain-Barre Syndrome کی وجہ سے کوما میں پہنچ گئی۔ اس بیماری میں وہ ڈاکٹروں اور گھر والوں کے نزدیک بے ہوش پڑی تھی۔

اسے بے ہوش سمجھ کر ڈاکٹر اس کے نزدیک کھڑا ہوکر اس کے شوہر کو مشورہ دے رہا تھا کہ مریضہ کی لائف سپورٹ ختم کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جینی اپنے بیڈ پر یہ تمام باتیں سن رہی تھیں۔ جینی اور اس کے 58 سالہ شوہرجون نے کے درمیان پہلے طے ہوا تھا کہ جب جینی زیادہ بیمار ہو گی تو اس کی لائف سپورٹ ختم کر دی جائے گی، مگر جب وہ لمحہ آیا تو اس کے شوہر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ جینی اب صحت مند ہو گی ہے ، اس نے بتایا کہ اس نے جب اپنے شوہر کے منہ سے ایسا سنا تو حیران رہ گئی، کیونکہ میں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ میرے ساتھ ایسی صورتحال پیش آجائے تو لائف سپورٹ ہٹا دینا۔میرے شوہر نے میری مرضی کے خلاف کیا تو میں بہت خوش ہوئی۔اس کے دو ماہ بعد ہی جینی بالکل ٹھیک ہو گئی۔