لاہور : سانحہ یوحنا آباد کے بعد جلائے جانے والے دوسے شخص کی بھی شناخت ہو گئی، اہل خانہ پہنچ گئے

بدھ 18 مارچ 2015 13:11

لاہور : سانحہ یوحنا آباد کے بعد جلائے جانے والے دوسے شخص کی بھی شناخت ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد کے بعد مشتعل مظاہرین کی جانب سے جلائے جانے والے دو نوجوانوں میں سے دوسے شخص کی بھی شناخت کر لی گئی ہے ، نوجوان کی شناخت بابر نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اہل خانہ بابر کی میت لینے لاہور پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

بابر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ویڈیو دیکھ کر بابر کو پہچانا ہے. پولیس کے مطابق بابر نعمان کے اہل خانہ کے ڈی این اے کے نمونے لے لیے ہیں جن کی رپورٹ ایک ہفتے تک حاصل کر لی جائے گی جس کے بعد بابر کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا. یاد رہے کہ جلائے جانے والے دوسرے شخص کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی تھی جسے آج سپرد خاک کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :