اوکلاہاما میں شادی پر پابندی لگ رہی ہے ، مگر کن پر؟

بدھ 18 مارچ 2015 13:12

اوکلاہاما میں شادی پر پابندی لگ رہی ہے ، مگر کن پر؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء)امریکی ریاست اوکلاہاما میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی سرکاری طور پر اجازت ہے ، مگر یہاں ایک بل پاس کیا جا رہا ہے جس میں ملحدوں کے شادی کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چرچ کا کہنا ہے کہ ملحدوں کو شادی کا اجازت نامہ لینے کے لیے چرچ سے رجوع کرنا پڑے گا۔ یہ بل اوکلاما سٹیٹس ہاؤس میں پچھلے ہفتے پاس ہو چکا ہے جبکہ سٹیٹ سینٹ سے اس کی منظوری باقی ہے۔

(جاری ہے)

اس بل میں کہا گیا ہے کہ شادی کی اجازت صرف اُن کو ہونی چاہیے جن کا خدا پر ایمان ہو۔اس بل کے پاس ہونے کے بعد ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے میں بھی کافی مشکلات ہونگی۔ اس بل کو پیش کرنے والوں میں سے ایک ڈینس جانسن ہے۔ اس نے کہا کہ شادی کرانا سٹیٹ کا کام نہیں۔ یہ خدا کے کاموں میں سے ہے۔ یاد رہے ہم جنس پرستوں کی شادی کے معا ملے میں بھی اوکلاہاما نے ریاستی سطح پر اس قانون کی مخالفت کی تھی مگر سپریم کورٹ نے اس قانون کو منظور کر لیا۔