سانحہ یوحنا آباد پر بحث کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے‘ (ق) لیگ کا مطالبہ

بدھ 18 مارچ 2015 13:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد پنجاب حکومی کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا، پولیس اپنا بروقت کردار ادا کرتی تو دہشت گردی کے بعد مزید بے گناہوں کو موت کے منہ میں جانے سے روکا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی نے سانحہ یوحنا آباد پر بحث کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا اور سانحہ یوحنا آباد پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کروادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے صرف بیانات کی حد تک سنجیدہ ہیں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت اندراج پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا دہشتگردی کے خاتمہ کی جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یہ مقدمہ واپس لے۔