بیراجوں کی بحالی و بہتری کا کام تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ‘ عرفان دولتانہ

بدھ 18 مارچ 2015 13:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ بیراجوں کی بحالی و بہتری کا کام تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،بیراج اہم سٹرکچر ہے اور یہاں ماہر افسران تعینات کیے جائیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایری گیشن مینول مرتب کیا جائے گا جبکہ منظور شدہ شارٹ ٹرم اقدامات پر فوری عملدر آمد کئے جارہے ہیں ۔

تمام متعلقہ محکمے اورادارے بہترین کو آرڈینیشن کے تحت تیزرفتاری سے کام کر رہے ہیںآ بپاشی کے اثاثوں میں بہتری کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔۔محکمہ آبپاشی تمام اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پلوں اوربیراجوں کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے اوراس مقصد کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام انفراسٹرکچر کی تعمیر ومرمت کا کام معیار اورشفافیت کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدر آمد ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ فلڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر ایک ایک پائی امانت اوردیانت سمجھ کر خرچ کی جارہی ہے ۔ محکمہ آبپاشی کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اوراس ضمن میں بھی تیزرفتاری سے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔