پال واکر کی اداکاری کے آخری مناظر عوام کے سامنے پیش

بدھ 18 مارچ 2015 13:30

پال واکر کی اداکاری کے آخری مناظر عوام کے سامنے پیش

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ فلم ”فاسٹ اینڈ فیورس سیون“ میں آنجہانی اداکار پال واکر کی اداکاری کے آخری مناظر کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا، جسے دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون کے ایکشن ہیرو آنجہانی پال واکر کے مداحوں کو ملا موقع من پسند فنکار کی یادیں تازہ کرنے کا، ٹیکساس میں منعقدہ تقریب میں پال واکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی آخری فلم فیورس سیون کی اسکریننگ کی گئی، جس میں پال واکر کے ایکشن پر مبنی مناظر کو دکھایا گیا،ہدایتکار جیمز وان کی فلم میں برائن او کونر کا کردار نبھانے والے آنجہانی پال واکر کی یہ آخری فلم تھی،ایکشن سے بھرپور فلم فیورس سیون تین اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔