اسلام آباد : وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے خلاف برٹش ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کر دئے

بدھ 18 مارچ 2015 13:37

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے خلاف برٹش ہائی کمشنر کو ثبوت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حکومت پاکستان کی جانب سے عائد ذمہ داری کے تحت وزیر داخلہ نے برٹش ہائی کمشنر کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں وزیر داخلہ کے ہمراہ کچھ افسران بھی شامل تھے، ملاقات میں برٹش ہائی کمشنر کو نائن زیرو پر رینجرزچھاپے کے دوران ملنے والے اسلحہ کی تفصیلات، رینجرز کی الطاف حسین کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر، الطاف حسین کے تقاریر میں مختلف دھمکیوں کا انگریزی ترجمہ، رینجرز اور انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹس کی نقول اور ایم کیو ایم کے خلاف اب تک کی انوسٹی گیشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے، ملاقات میں پاکستان حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کا شہری وہاں بیٹھ کر ملک میں اشتعال پھیلا رہا ہے جبکہ برطانوی حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی.

وزارت داخلہ نے بر طانوی ہائی کمشنر کو عمران فاروق قتل کیس میں بھی پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے. یاد رہے کہ بر طانیہ اور پاکستان کے مابین کاؤنٹر ٹیررزم کا ایک معاہدہ بھی موجود ہے جس کو بنیاد بنا کر حکام نے وزیر داخلہ کو یہ ذمہ داری سونپی تھی جس کے بعد بر طانوی ہائی کمشنر سے وزیر داخلہ نے چند افسران کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی.