انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم ریٹائرمنٹ کے بعد سب سے زیادہ کمانے والے دوسرے کھلاڑی

بدھ 18 مارچ 2015 13:49

انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم ریٹائرمنٹ کے بعد سب سے زیادہ کمانے والے دوسرے ..

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) انگلینڈ کے سابق فٹ بالرڈیوڈ بیکھم2014میں 5کروڑ8لاکھ پاوٴنڈ سے زائد کماکر سب سے زیادہ کمانے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرآگئے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ بیکھم اسے قبل 2012میں تین کروڑ چالیس لاکھ کی آمدنی ہوئی تھی ،بیکھم کی موجودہ کمائی ان کے انٹرنیشنل کیرئرکے دوران ہونے والی آمدنی سے زیادہ ہے جس کے بعد وہ فاربس کی درجہ بندی میں سب سے زیادہ کمانے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبرپرآگئے ہیں،پہلے نمبر پر باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جارڈن ہیں۔ڈیوڈ بیکھم انگلینڈ کی قومی ٹیم اورمانچسٹریونائیٹڈ،ریال میڈرڑکی نمائیندگی کرنے کے بعد 2013میں ریٹائرمنٹ کااعلان کیاتھا۔