میرا کا دوران ڈرائیونگ فون سننے اوربغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے کا چالان

بدھ 18 مارچ 2015 14:08

میرا کا دوران ڈرائیونگ فون سننے اوربغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ایک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) اداکارہ میر ا کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون سننے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر چالان ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ڈیفنس میں اپنے گھر سے ایکسر سائز کے لئے جم جارہی تھیں کہ موبائل فون سننے پر ٹریفک وارڈن نے انہیں روکا اور کاغذات مانگے تو گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہ تھی۔ میرا کا کہنا تھا کہ ان کی نئی گاڑی ہے جس کی ابھی رجسٹریشن نہیں ہوئی جس پر ٹریفک وارڈن نے اداکارہ کا ایک ہزار روپے کا چالان کردیا۔

متعلقہ عنوان :