بحیرہ جاوا ‘ائیر ایشیا کے طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کا کام ختم

بدھ 18 مارچ 2015 14:21

بحیرہ جاوا ‘ائیر ایشیا کے طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کا کام ختم

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)بحیرہ جاوا میں گرنے والے ائیر ایشیا کے طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کا کام ختم کردیا گیاانڈونیشین ریسکیو ایجنسی کے مطابق بحیرہ جاوا میں گرنے والے طیارے کے حادثے کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کا عمل روک دیا گاتلاش کے عمل میں مصروف بحری جہاز کو واپس بلا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایئر ایشیا کا جہاز اٹھائیس دسمبر کو انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جا تے ہوئے خراب موسم کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز پر ایک سو باسٹھ افراد سوار تھے۔اب تک ایک سو چھ لاشیں ملی ہیں جبکہ چھپن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ایئر ایشیا کے سربراہ ٹونی فرنینڈز نے کہا کہ وہ 50 فیصد سے ذیادہ لاشیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہو چکے ہیں تلاش کا عمل ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رکھ سکتے۔