پاکستانی فنکار ملکی وقا ر کا خیال رکھیں ، زیبا شہناز

بدھ 18 مارچ 2015 14:44

پاکستانی فنکار ملکی وقا ر کا خیال رکھیں ، زیبا شہناز

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) فلم ، اسٹیج اور ٹی وی کی معروف اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ باصلاحیت فنکار خواہ پاکستان میں کام کرے یا بھارت میں کئی بھی مار نہیں کھاتا ۔ پاکستانی فنکاروں کو ملکی سرحدوں اور ملکی وقار کا اس وقت خاص خیال رکھنا چاہیے جب وہ کسی دوسرے ملک میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی فلموں اور ڈراموں میں منفی اور اشتعال انگیز کردار دیکر پاکستان کو بدنام کرے تو ہمارے فنکاروں کو ایسے کردار قبول کرنے کی بجائے پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وہ فنکار جو اس وقت بھارت میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں وہ وہاں پر پاکستان کے بہتر امیج اور بھارتی فنکاروں کے دلوں میں سے پاکستان کیلئے پائے جانیوالی غلط فہمیوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں