روئی کی قیمت میں50 روپے من اضافہ ہو گیا

بدھ 18 مارچ 2015 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)معیاری روئی کی عدم دستیابی کے باعث روئی کی قیمت میں پچاس روپے من اضافہ ہو گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد روئی کی قیمت پانچ ہزار تین سو روپے من پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز فورم کے مطابق معیاری روئی کی کم دستیابی کے باعث قیمتیں بڑھیں۔ بارشوں کے باعث کپاس کی کاشت میں دو سے تین ہفتے کی تاخیر اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔